سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

بیوی کی اجازت سے استمناء کرنا

جس شخص کی زوجہ موجود ہے اور زوجہ کی اجازت سے استمناء کرتا ہے کیا یہ استمناء حرام ہے؟

اگر زوجہ کے ساتھ ملاعبہ کرنے کے ذریعہ استمناء کیا ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر خود سے استمناء کرے تو حرام ہے خواہ زوجہ کی مرضی سے کرے یا بغیر مرضی کے ۔

دسته‌ها: استمناء

سفر کا آغاز اورانجام(سفر کی ابتداء اور انتہا)

نماز کے قصر ہونے کی مسافت میں ، سفر کی ابتداء اور انتہاکا حساب کس جگہ سے کیا جائے گا؟

جواب:۔ دو شہر وںکے درمیانی فاصلہ کا معیار، جس شہر یا جگہ سے سفر کا آغاز ہواہے اس کا آخری گھر ، اور جہاں جانا ہے ، اس کا پہلا گھر ہے ۔

اوور کوٹ (مانٹو) پہنا

مانتو( زنانہ اوورکوٹ) کا پہنا کیسا ہے کیا اس کو بھی زینتی لباس میں شما رکیا جائے گا ؟

جواب : زینتی لباس پہنے میں اشکال ہے لیکن معمولی اوورکوٹ ( زنانہ ) زینتی نہیں ، اور ہر وہ لباس جو چہرے اور گٹے تک ہاتھوں کے علاوہ تمام بدن کو چھپالے ، کافی ہے ، اگر چہ چادر یا بر قعہ زیادہ محفوظ اور بہتر ہے ۔

سونے سے سونے کا معاملہ (سونے سے سونے کی خرید و فروخت )

قیمت بڑھا کر سونے کا سونے سے معاملہ کرنے کا کیا حکم ہے ؟اس قسم کے معاملات کا شرعی راہ حل کیا ہے ؟

اس طرح کے موقعوں پر سونے کے معاملات کابہترین راستہ یہ ہے کہ جدا جدا دو معاملہ انجام دئے جائیں مثال کے طور پر ایک کلو سونے کو نقد ۱۱لاکھ تومان کی قیمت پر فروخت کرے اور اسی نشستمیں سونے اور اس کی قیمت کو ردو بدل کرے (یعنی سونا دیں اور قیمت لے لیں )اس کے بعد ایک کلو سونے کو جیسے پورے ایک سال میں حوالہ کیا جائے دس لاکھ کی قیمت پر اس سے خرید لے نتیجہ وہی ہوگا کہ سونے مالک ان دو معاملوں سے اپنا سونا سال میں ایک لاکھ تومان اضافہ کے ساتھ واپس حاصل کر لے گا

نوکری اور ملازمت حاصل کرنے کے لئے رشوت دینا

کیا کسی دفتر یا محکمہ میں نوکری حاصل کرنے کے لئے رشوت دینا جائز ہے جبکہ رشوت نہ دینے کی صورت میں نوکری حاصل کرنا ممکن ہی نہ ہو ؟

جواب : اگر دینے سے کسی باطل (ناحق ) کو حق یا حق کو ناحْ نہ کرے اور کسی کا حق یا نمبر ضائع نہ کرے تو اشکال نہیں ہے اور اسکا رشوت میں شمار نہیں ہوگا لیکن لینے والے کے لئے اگر یہ اسکے وظائف میں شامل تھا تو حرام ہے

دسته‌ها: قضاوت

بلاد کفر، میں کام کرنا

کیا جائز ہے کہ مسلمان، کفر وگناہ کے شہروں کی جانب ہجرت کرے اور وہاں پر کام کرے اور اپنے ہنر اورفن کو کفار کی خدمت کے لئے استعمال کرے؟

مسلمانوں کے مغز متفکر، اُن کے ماہر اور متخصص اشخاص کو اسلامی ممالک کی خدمت کرنی چاہیے لیکن ضروری مواقع پر اگر کفار کی تقویت کا باعث اور مسلمانوں کی کمزوری کا سبب نہ بنیں اور ان کے حرام رسم ورواج سے متاٴثر نہ ہوں تب کوئی اشکال نہیںہے اور اگر اپنے قول وفعل سے ان علاقوں میں اسلام کی تبلیغ کرسکے تو بہت اچھا ہوگا ۔