سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

غائب شخص کے مال پر ولایت

ولی و سرپرست کے ہونے کی صورت میں غائب شخص کے مال پر ولاےت اور سرپرستی کرنا کس شخص کے ذمّہ ہے؟

جواب۔ ولی کے نہ ہونے کی صورت میں غائب شخص کے مال پر ولاےت حاکم شرع یا جس کو حاکم شرع نے معیّن کیا ہو اس کی ذمّہ داری ہے بلکہ ولی کے ہونے کی صورت میں بھی احتیاط واجب ےہ ہے کہ وہ حاکم شرع سے اجازت حاصل کرے۔

دسته‌ها: ولایت فقیه

بلاد کفر میں دینی مبلغوں کا سفر

اگر کوئی دینی مبلّغ ، اپنی زوجہ اور بچوں کے دین کے ضعیف ہونے کا امکان دے تو کیا اس صورت میں، بلاد کفر کی جانب تبلیغ کے لئے سفر کرسکتا ہے؟

فقط امکان اور احتمال کافی نہیں ہے، مگر یہ کہ قوی امکان ہو اور اس طرح کے مسائل میں جو تبلیغ اسلام سے مربوط ہیں، وسوسہ نہیں کرنا چاہیے

مصنوعی انعقاد نطفہ کا شرعی حکم

کسی شادی شدہ عورت کے رحم میں کسی اجنبی مرد کا نطفہ ڈالنا کیا حکم رکھتا ہے؟ اسی طرح سے اس کے رحم میں اس کے شوہر کا نطفہ تلقیح کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: عورت کے رحم میں کسی غیر مرد کا نطفہ ڈالنا جائز نہیں ہے اور شوہر کا نطفہ ڈالنا اگر حرام لمس و نطر کا باعث ہو تو صرف ضرورت کے وقت جائز ہے ۔