سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1177دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

تمام نماز پڑھنے والا مسافر اگر کسي دوسري جگہ سفر پر جائے

مسئلہ 1177 : جس مسافر نے کسی جگہ دس ٹھہرنے کا قصد کرلیاہو اگروہ دس دن گزرنے کے بعد یا ایک چار رکعتی نماز پڑھنے کے بعد ایک ایسی جگہ چلاجائے جو چار فرسخ سے کم ہو اور پھر جائے قیام پر واپس آجائے تو نماز پوری پڑھے۔ اور اگر جائے قیام سے ایسی جگہ جانا چاہتا ہے جس کا فاصلہ آٹھ فرسخ سے کم ہو اور دوسری جگہ دس دن قیام کرنا چاہتا ہو تو راستہ میں اور دوسری جائے قیام پر نماز پوری پڑھے لیکن اگر دوسری جگہ آٹھ فرسخ یااس سے زیادہ ہو تو راستہ میں نماز قصر پڑھے اور دوسری جائے قیام پر جہاں دس دن کے قیام کا ارادہ ہے وہاں نماز پوری پڑھے۔

مسئله شماره 1178دس دن رکنے کا ارادہ (1164)

اگر نماز کے بعد پتہ چلے کہ اس کےگروپ کے لوگ قصد اقامت نہيں رکھتےہيں

مسئلہ 1178 : اگر مسافر یہ سوچتے ہوئے کسی جگہ دس دن کا ارادہ کرلے کہ اس کے دوست بھی دس دن ٹھہرنے والے ہیں اور ایک چار رکعتی نماز پڑھنے کے بعد معلوم ہو کہ دوستوں نے دس دن کے قیام کی نیت نہیں کی ہے اور یہ بھی اپنی نیت سے منصرف ہوجائے تو جب تک وہاں رہے نماز پوری پڑھے۔

مسئله شماره 1180بغير قصد کے ايک مہينہ قيام کرنا (1179)

اگر کوئي بغير قصد کے نو دن رہ چکا ہو

مسئلہ 1180 : اگر کوئی مسافر کسی جگہ نو (9) دن یا اس سے کم قیام کا ارادہ کرے اور جب یہ مدت پوری ہو جائے تو پھر اتنے ہی دنوں کا قصد کرے تو وہ اس طرح تیس دن تک نماز قصر پڑھے اور اکتیسویں دن سے نماز پوری پڑھنے لگے۔

مسئله شماره 1184مسافر کي نماز کے مختلف مسائل (1182)

اس مسافرکا حکم جو مسافرکے تمام جزئ احکام کو نہ جانتا ہو

مسئلہ 1184 : جس مسافر کو اجمالی طور سے یہ معلوم ہو کہ نماز قصر ہے اگر وہ بعض جزئیات کو نہیں جانتا۔ مثلا اس کو یہ معلوم نہیں ہے کہ قصر کے لئے آٹھ فرسخ کی مسافرت شرط ہے۔ اور وہ نماز پوری پڑھ لے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز کا اعادہ بطور قصر کرے۔

مسئله شماره 1186مسافر کي نماز کے مختلف مسائل (1182)

جس کا فریضہ پوری نماز پڑھنا ہوا گر وہ نماز قصر پڑھ لے

مسئلہ 1186 : جس کا فریضہ پوری نماز پڑھنا ہو۔ اگر وہ عمدا یا اشتباہا یا سہوا سے نماز قصر پڑھ لے تو اس کی نماز باطل ہے بلکہ اگر دس دن کے قیام کا ارادہ کا کرلیا ہو اور یہ نہ جانتا ہو کہ اس صورت میں پوری نماز پڑھنی چاہئے اور وہ نماز قصر پڑھ لے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس نماز کا اعادہ پوری نماز سے کرے۔

مسئله شماره 1187مسافر کي نماز کے مختلف مسائل (1182)

اگرنماز پڑھتے ہوئے یاد آئے کہ وہ مسافر ہے

مسئلہ1187 : اگر چار رکعتي نماز پڑھتے ہوئے ياد آجائے کہ وہ تو مسافر ہے يا متوجہ ہوجائے کہ اس کا سفر آٹھ فرسخ کا ہے تو اگر ابھي تيسري رکعت کے رکوع ميں نہيں گيا ہے تو نماز کو دو رکعت پر تمام کرلے اور اگرتيسري رکعت کے رکوع ميں چلا گيا ہے تو اس کي نماز باطل ہے بطور قصر پڑھنا ضروري ہے.

مسئله شماره 1189مسافر کي نماز کے مختلف مسائل (1182)

اگر مسافر نماز نہ پڑھے اوروطن پہنچ جائے

مسئلہ 1189 : اگر کوئی اول وقت مسافر تھا اور اس نے نماز نہیں پڑھی اس کے بعد وطن یا جہاں دس دن قیام کا ارادہ تھا وہاں آگیا تو نماز پوری پڑھے۔ اس کے برعکس اگر اول وقت وطن میں یا جہاں دس دن قیام کا ارادہ تھا وہاں تھا اور نماز پڑھے بغیر سفر پر روانہ ہوگیا تو سفر میں نماز کو قصر پڑھے۔

مسئله شماره 1201قضا نماز (1193)

اگر کوئ جانتا ہوکہ اس کے ذمے کوئي ايک چار رکعتي نماز ہے مگر کون سي ہےنہيں جانتا

مسئلہ 1201 : جس کو معلوم ہو کہ اس کی ایک چار رکعتی نماز قضا ہے لیکن یہ نہیں معلوم وہ ظہر کی ہے یاعصر کی ہے یا عشاء کی تو اگر وہ ایک چار رکعتی نماز مافی الذمہ یعنی جو نماز بھی میرے ذمے ہے اُس کی نیت سے پڑھ لے تو کافی ہے اور حمدو سورہ کے آہستہ یا زور سے پڑھنے میں اس کو اختیار ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت