نماز ميں ايسا کلمہ کہنا جس سےصورت نماز باقي رہے
مسئلہ 1101: اگر نماز ميں چند کلمے يا چند جملے اس طرح کہے کہ نماز گزار کي صورت سے خارج نہ ہو اور وہ سب ايک ہي شمار کئے جائيں تو سب کے لئے دو سجدہ سہو کافي ہے.
مسئلہ 1101: اگر نماز ميں چند کلمے يا چند جملے اس طرح کہے کہ نماز گزار کي صورت سے خارج نہ ہو اور وہ سب ايک ہي شمار کئے جائيں تو سب کے لئے دو سجدہ سہو کافي ہے.
مسئلہ 1103 : اگر واجب سجدہ سہو کو عمدا نماز کے سلام کے بعد نہ بجا لائے تو گناہگار ہے اورجتنی بھی جلدی ہوسکے بجالائے لیکن اس سے نماز باطل نہیں ہوتی۔
مسئلہ 1104 : اگر يہ شک ہو کہ کوئي ايسا کام انجام ديا ہے يا نہيں کہ جس سے سجدہ سہو واجب ہوجائے تو اس پر کوئي چيز واجب نہيں ہے اور اگر شک ہو کہ اس پر دو سجدہ سہو واجب ہوئے ہيں ياچار تو صرف دو سجدہ سہو کا بجالانا کافي ہے.
مسئلہ 1107: اگر کوئي نماز کے ايک ياکئي سجدوں کو بھول جائے تو نماز کے بعد قضا کرے (ليکن اگر ايک ہي رکعت کے دو سجدے بھول جائے تو نماز باطل ہے) اسي طرح اگر تشہد کو بھول گيا ہے تو بلا فاصلہ نماز کے بعد اس کي قضا کرے اور تشہد و سجدہ کي قضا کرنے کے علاوہ بنابرا حتياط واجب ہر ايک کے لئے دو سجدہ سہو بجالا ئے (ليکن جيسا کہ پہلے بيان کيا گيا ہے تشہد سجدہ سہو بھولے ہوئے تشہد کي جگہ کافي ہوجاتا ہے).
مسئلہ 1108 : بھولے ہوئے تشہد یا سجدہ کی قضا میں نماز کی تمام شرائط(مثلا طہارت، قبلہ اور دوسری شرطیں)لازم ہیں اور بلا فاصلہ نماز کے فورا بعد بجا لانی چاہئے اور بھولے هوئےتشهد کي قضا کے ساتھ سلام بھي پڑھنا چاهئے۔
مسئلہ 1109 : اگر ایک سجدہ اور تشہد کو بھول جائے تو احتیاط واجب ہے کہ جس کو پہلے بھولا ہو اس کی قضابھی پہلے کرے اور اگر یہ معلوم نہ ہو کہ پہلے کون سا بھولا ہے تو بنابر احتياط واجب ایک سجدہ اس کے بعد ایک تشہد پھر ایک سجدہ کی قضا کرے تاکہ یقین ہوجائے کہ جس ترتیب سے بھولا ہے اسی ترتیب سے قضابجا لایا۔
مسئلہ 1110 : اگر نماز کے بعد کوئی ایسا کام کرڈالے جس سے صورت نماز ختم ہوجائے یانماز باطل ہوجائے (مثلا پشت بہ قبلہ ہوجائے) تو سجدہ وتشہد کی قضا کرنا ضروری ہے اور بنا بر احتیاط واجب نماز کا اعادہ کرے۔ اور اگر ایسا کام کرلیا ہوجس سے سجدہ سہو لازم ہوتا ہو تو سجدہ یا تشہد کی قضا کے بعد بنابر احتیاط واجب سجدہ سہو بجالائے۔
مسئلہ 1111: اگر شک ہو کہ سجدہ ياتشہد کو بھولا ہے کہ نہيں تو قضا واجب نہيں ہے اور اگر يہ معلوم ہو کہ ايک کو بھولا ہے مگر کس کو بھولا ہے يہ ياد نہيں تو دونوں کي قضاکرے اور جس کو جي چاہے پہلے بجالائے.
مسئلہ 1112 : اگر نمازی کے ذمہ سجدہ یا تشہد کی قضا کے ساتھ سجدہ سہو بھی ہو تو نماز کے بعد پہلے تشہد یا سجدہ کی قضا کرے اس کے بعد سجدہ سہو بجالائے،تشهد کي قضا کے مورد ميں صرف سجده سهو کا بجا لانا کافي اور سجده سهو کا تشهد بھولے هوئے تشهد کي جگه پر کافي هے۔
مسئلہ 1113 : اگر یہ شک ہوجائے کہ میرے ذمہ بھولے ہوئے تشہد یا سجدے کی جو قضا واجب تھی اس کو نماز کے بعد بجالایا کہ نہیں ، چنانچہ اگر نماز کا وقت باقی ہو تو تشہد یا سجدہ کی قضا کرے اور اگر وقت گزر گیا ہے تب بھی بنا برا حتیاط واجب اس کی قضا بجا لائے اور اس کی نماز صحیح ہے۔
مسئلہ 1114 : سجدہ یا تشہد کی قضا کے لئے نماز کے بعد نیت کرکے (اللہ اکبر کہے بغیر یا اور کسی چیز کے اضافہ کے بغیر) سجدہ یا تشہد بجا لائے اور بناء بر احتیاط واجب اس کے بعد سجدہ سہو بجا لائے،بھولے هوئے تشهد کي قضا کے ساتھ سلام بھي پڑھنا چاهئے۔
مسئلہ 1117: اگر سلام سے پہلے یاد آجائے کہ ایک رکعت یا ایک سے زیادہ نماز کے آخر میں نہیں پڑھی تو چاہئے کہ اس کو پڑھے اور نماز صحیح ہے لیکن اگر سلام کے بعد یاد آئے اور وہ ایسا کام کرچکا ہو جس کے کرنے سے نماز باطل ہوجاتی ہے (مثلا قبلہ کی طرف پشت کرنا)خواہ عمدا کیا ہو یا سہوا تو اس کی نماز باطل ہے اور اگر ایسا کام نہیں کیا تو بلا فاصلہ بھولی ہوئی رکعتوں کو بجا لائے اس کی نمازصحیح ہے۔اور احتیاط واجب ہے کہ بے جاسلام کےلئے سجدہ سہو بجا لائے۔