سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1319روزہ کي نيت (1316)

ماہ رمضان کے روزے کي نيت کا وقت

مسئلہ ۱۳۱۹ : نیت کے لئے کوئی معین وقت نہیں ہے بلکہ اذان صبح سے پہلے پہلے جس وقت چاہے نیت کرے۔ بلکہ اگر وہ سحری کے لئے اٹھے اور اس سے پوچھا جائے تمہاراکیا مقصد ہے؟ اور وہ کہدے کہ روزہ رکھنے کا ارادہ ہے ،تو یہی کافی ہے۔

مسئله شماره 1320روزہ کي نيت (1316)

مستحبي روزے کي نيت کا وقت

مسئلہ ۱۳۲۰ : مستحبی روزہ کی نیت پورے دن میں کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے یہاں تک کہ اگر مغرب میں تھوڑا سا وقت باقی ہے اور اس نے ابھی تک کوئی ایسا کام نہیں کیا جو روزے کو باطل کردیتا ہے تومستحبی روزے کی نیت کرسکتا ہے اور اس کاروزہ صحیح ہے۔

مسئله شماره 1329روزہ کي نيت (1316)

ماہ رمضان کے علاوہ واجب روزے کي نيت کا وقت

مسئلہ 1329 : رمضان کے علاوہ اگر کوئي دوسرا معين روزہ کسي پر واجب ہو (مثلا نذر کي ہو کہ فلاں معين دن روزہ رکھوں گا) اور وہ عمدا اذان صبح تک نيت نہ کرے تو روزہ باطل ہے ہاں اگر بھولے سے ايسا ہوجائے اور ظہر سے پہلے ياد آجائے تو نيت کرسکتا ہے.

مسئله شماره 1337کھانا اور پينا (1336)

اگر کھاتے يا پيتے وقت متوجہ ہوکہ صبح ہو چکي ہے

مسئلہ ۱۳۳۷: (سحری) کھاتے وقت اگر معلوم ہوجائے کہ صبح ہوگئی تو جو کچھ منہ میں ہو اُگل دے اور اگر عمدا نگل لے تو اس کا روزہ بھی باطل ہے اور کفارہ بھی واجب ہے۔مسئلہ ۱۳۳۸: بھول کرکھانے پینے سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔

مسئله شماره 1350استمناء (1347)

محتلم پيشاب کے ذريعے استبراء کر سکتا ہے

مسئلہ ۱۳۵۰: جس روزہ دار کو احتلام ہوا ہودہ پیشاب بھی کر سکتا ہے اورپیشاب کے بعد استبراء بھی، چاہے اس کو علم ہو کہ استبراء کرنے سے (یا پیشاب کرنے سے) پیشاب کی نلی میں باقی ماندہ منی نکل آئے گی۔ بلکہ اگر غسل بھی کرلیا ہوتو اس کام سے اس کے روزہ کو کوئی ضرر نہیں پہونچے گا۔ اگر چہ باقی ماندہ منی نکلنے کے بعد اس کو دوبارہ غسل کرنا ہوگا۔

مسئله شماره 1355خدا، رسول اور ائمہ پر بهتان باندهنا(1354)

اگر نہ جانتا ہو کہ يہ روايت صحيح ہے يا غلط

مسئلہ ۱۳۵۵: اگر کوئی ایسی روایت نقل کرنا چاہتا ہے جس کے سچ یا جھوٹ ہونے کا علم نہیں ہے تو جس سے اس روایت کوسناہے یا جس کتاب میں پڑھاہے اسکا حوالہ دیدے مثلا فلاں رادی نے یہ کہا ہے یا فلاں کتاب میں یہ لکھا ہے کہ رسول خدا نے فرمایا۔

مسئله شماره 1356خدا، رسول اور ائمہ پر بهتان باندهنا(1354)

اگر کسي چيز کو اسکي سچائي کے يقين کے ساتھ پيغمبر کي طرف نسبت دے

مسئلہ ۱۳۵۶: اگر روزہ دار کسی بات کے بارے میں اعتقاد رکھتا ہوکہ وہ واقعی قول خدا یا قول پیغمبر[ص] ہے اور اسے اللہ تعالے یا نبی اکرم [ص]سے منسوب کرکے بیان کردےاور بعد میں معلوم ہو کہ یہ جھوٹ ہے تو اس کا روزہ صحیح ہے اس کے برعکس اگر کسی بات کے بارے میں جانتے ہوئے کہ جھوٹ ہے خدا یا رسول اکرم کی طرف نسبت دے اور بعد میں اسے پتہ چلے کہ جو کچھ اس نے کہا تھاوہ درست تھا تو اس کے روزہ میں اشکال ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت