سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1516کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

جس مال کا خمس نہ ديا ہو اس ميں تصرف جايز نہيں ہے

مسئلہ 1516: انسان جب تک مال کا خمس نہ ديدے اس مال ميں تصرف نہيں کرسکتا، صرف خمس دينے کي نيت کرلينا کافي نہيں ہے اسي طرح يہ بھي نہيں کرسکتا کہ خمس کو اپنے ذمہ ميں لے کر مال ميں تصرف کرنے لگے اور اگر تصرف تو فعل حرام کا ارتکاب کيا اور اگر مال تلف ہوجائے تو بھي اس کا خمس دينا ہوگا.

مسئله شماره 1524کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

ريٹايرمينٹ پرملنےوالي رقم کا حکم

مسئلہ 1524: ريٹا ئرمنٹ پر جو رقم ملتي ہے ياجو کچھ رقم دوبارہ زندگي بسر کرنے کے لئے ملتي ہے يہ سب اسي سال کي امدني ميں شمار ہوگي اگر سال کے اخر تک اس ميں سے کچھ نہ بچے تو خمس واجب نہيں ہے اور اگر کچھ بچ جائے تو اس پر خمس واجب ہے.

مسئله شماره 1528معدنيات (1526)

ہر حال ميں معدن کا خمس دينا ہوگا

مسئلہ 1528: معدني چيزيں خواہ زمين کے او پر ہوں يا نيچے، کسي کي وہ زمين ملکيت ہو يا اس کا کوئي مالک نہ ہو، نکالنے والا مسلمان ہو يا غير مسلمان، بالغ ہو يا نا بالغ ہر صورت ميں اس کا خمس واجب ہے البتہ اگر بچہ ہے تو اس کا ولي خمس نکالے.

مسئله شماره 1531معدنيات (1526)

اس معدن کا حکم جو دوسرے کي ملکيت ميں ہے

مسئلہ 1531: اگر دوسرے کي ملکيت سے کسي معدني چيز کو نکاليں تو جو کچھ بھي ہاتھ ائے گا دہ صاحب زمين کي ملکيت ہوگا اور چونکہ زمين کے مالک نے اس کے نکالنے پر کچھ خرچ نہيں کياہے اس لئے پورے کا خمس دينا ہوگا ہاں اگر اس کام کو مالک کے حکم سے انجام ديا گيا ہے تو اس کا خرچ مالک برداشت کرے گا اور اس خرچ کو در امد سے کم کرکے خمس نکالے گا.

مسئله شماره 1532معدنيات (1526)

بڑے معادن کا حکم

مسئلہ 1532: اگر معدن بڑے معادن ميں سے ہو اور مباح يا ملکي زمين ميں ہو تو حاکم شرع (مجتہد عادل) اس کے نکالنے اور امور مسلمين پر خرچ کرنے کا حق رکھتا ہے اور اس صورت ميں نکالنے والوں کو حاکم شرع کے نظريہ کي رعايت کرنا ہوگي.

مسئله شماره 1534خرانہ (گنج) (1534)

گنج کےمعاني

مسئلہ 1534: خزانہ اس مال کو کہتے ہيں جس کو زمين يا پہاڑ يا ديوار يا درخت ميں چھپاديا گياہوا در عرف عام ميں اس کو خزانہ کہاجاتاہو.

مسئله شماره 1535خرانہ (گنج) (1534)

جو زمين کسي کي ملکيت نہ ہو اس ميں خزانہ کا ملنا

مسئلہ 1535: جس کو کسي ايسي زمين ميں خزانہ ملے جس کا کوئي مالک نہ ہو اور اس خزانہ کا مالک بھي کسي طرح معلوم نہ ہو سکے تو وہ خزانہ اسي شخص کاہے اس کا خمس نکالنا ضروري ہے اسي طرح اگر خزانہ ايسي زمين ميں ملے جس کو دوسرے سے خريدا ہوا ور يہ معلوم ہو کہ جو لوگ اس زمين کے پہلے مالک تھے يہ ان کا نہيں ہے تو وہ خزانہ اسي کا ہو جائے گا البتہ خمس دينا ہوگا ليکن اگر احتمال ہو کہ سابق مالکان ميں سے کسي کا ہے تو احتياط واجب کي بنا پر جو شخص اس سے پہلے مالک تھا اس کو مطلع کرے اگر معلوم ہوجائے کہ اس کا نہيں ہے تو اس سے پہلے والے مالک کو خبر دے اسي طرح جتنے لوگ اس زمين کے مالک رہے ہوں اور يہ شخص ان کو پہچانتا ہو تو ترتيب وار سب کو مطلع کرے پھر جب معلوم ہوجائے کہ ان ميں سے کسي کا مال نہيں ہے تو خود اس کا مال ہوجائے گا مگر خمس نکالنا واجب ہوگا.

مسئله شماره 1536خرانہ (گنج) (1534)

خزانہ کا نصاب

مسئلہ 1536: خزانہ کے لئے نصاب معين ہے اور اس کا نصاب 105 مثقال چاندي يا 15 مثقال سونے کے برابر ہو تو اس پر خمس واجب ہے ليکن اگر اس سے کم ہے تو خمس واجب نہيں ہے اور اگر خزانہ سے ملي ہوئي چيز کي قيمت 15 مثقال سونا تو نہ ہو ليکن 105 مثقال چاندي کے برابر ہو يا 105) مثقال چاندي کے برابر تو نہ ہو 15 مثقال سونے کے برابر ہو تو اس پر خمس واجب ہے.

مسئله شماره 1537خرانہ (گنج) (1534)

ايک خزانے يا متعدد خزانوں کا حکم

مسئلہ 1537: اگر ايک جگہ دفن شدہ متعدد بر تنوں ميں کوئي مال ملے اور سب کو ملاکر اس کي قيمت بمقدار نصاب ہو تو خمس واجب ہوگا ليکن اگر متعدد جگہ متعدد خزانے ملين تو جس کي قيمت نصاب بھر ہوگي اس کا خمس واجب ہوگا سب کو ملاکر حساب کرنا لازم نہيں ہے.

مسئله شماره 1539خرانہ (گنج) (1534)

مشترک خزانہ

مسئلہ 1539: اگر دو يا کئي خزانہ حاصل کريں تو اس ميں سب ہيں شريک ہيں اپنے قرار داد کے مطابق عمل کريں جس کا حصہ نصاب بھر ہو اس پر خمس واجب ہوگا.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت