وضو
مسئلہ 256 وضو سے مراد چہرے اور ہاتھوں کا دھونا اور سر کے اگلے حصے اور پيروں کے اوپر والے حصہ پر مسح کرنا ہےجس کي تفصيل آينده مسايل مي بيان کي جاے گي.
مسئلہ 256 وضو سے مراد چہرے اور ہاتھوں کا دھونا اور سر کے اگلے حصے اور پيروں کے اوپر والے حصہ پر مسح کرنا ہےجس کي تفصيل آينده مسايل مي بيان کي جاے گي.
مسئله 359 : واجب غسل سات ہیں :1۔ غسل جنابت 2۔ غسل حیض 3۔ غسل نفاس 4۔ غسل استحاضہ 5۔ غسل مس میت 6۔ غسل میت 7۔ وہ مستحبی غسل جونذر،عہد،قسم کی وجہ سے واجب ہو جائے۔
null
تيمم کے مواردمسئلہ 612: سات جگہوں پر وضو يا غسل کے بجائے تيمم کرنا چاہئے : اول : جہاں پر وضو يا غسل بھر کے لئے پاني کا ملنا ممکن نہ ہو.مسئلہ 613 : اگر انسان شہرو ابادي ميں ہو اور پاني نہ ملے تو اتني تلاش کرني چاہئے کہ پاني ملنے سے مايوس ہوجائے اور جنگل ميں ہو اور وہ کوہستاني يا نشيب و فراز والا علاقہ ہے يا درختوں وغرہ کي وجہ سے اس کو عبور کرنا مشکل ہو توچاروں طرف ايک تير پھينکے جانے کے برابر، جيسے کہ پہلے زمانہ ميں کمان سے تير پھينکا کرتے تھے پاني تلاش کرے(1) (1) علامہ مجلسي نے من لايحضرہ الفقيہ کي شرح ميں ايک تير پھينکنے کي مقدار دو سوقدم کوقرار ديا ہے اور بظاہر ايسا ہے بھي کہ عرفا تير انداز اس سے تجاوز نہيں کرتا.اور اگر ہموار زمين ہوا اور کوئي رکاوٹ نہ ہو تو چاروں طرف دو تير کي مسافت کے برابر پاني تلاش کرے البتہ جس طرف کے لئے يقين ہو کہ ادھر پاني نہيں ہے اس طرف جستجو بھي ضروري نہيں ہے اور اگر چاروں طرف ميں سے بعض طرف نشيب و فراز ہو اور بعض طرف ہموار ہو تو ہر طرف اس کے دستور کے مطابق عمل کرے.
مسئلہ ۱۳۱۴ : ہر سال تمام مکلف افراد پر رمضان المبارک کے مہینے کے روزے واجب ہیں۔
مسئلہ ۱۴۷۴: خمس سا ت چیزوں پر واجب ہوتا ہے۔۱۔۔۔کار روبار کے منافع۔۲۔۔معادن (کا نیں)۔۳۔۔ خزانے۔۴۔۔ حلال مال جو حرام مال میں مخلوط ہوجائے۔۵۔۔۔در یا میں غوطہ خوری کے ذریعہ حاصل ہونے وا لے جواہرات ۔۶۔۔۔ جنگ کا مال غنیمت۔۷۔۔۔ جوز مین مسلمان سے کا فرذ می خریدے (بناء بر احتیاط واجب)
1586: نو (9) چيزوں ميں زکوة واجب ہے .1گہوں .2جو .3خرما .4انگور .5سونا.6چاندي .7بھيڑ .8گائے (بھينس )9اونٹ .اگر کوئي شخص ان نو چيزوں ميں سے کسي ايک کا مالک ہے تو بعد ميں بيان کئے جانے والے شرائط کے ساتھ ايک معين مقدار (اتندہ بيان کئے جانے والے مسائل ميں ) ان مصارف ميں خرچ کرے جوبيان کئے جائيں گے ليکن مستحب ہے کہ سرمايہ کار وبار ملازمت اور تجارت سے بھي ہر سال زکوة ديں اسي طرح (گيہو ں ،جَو ،کھجور،کشمش کے علاوہ ) تمام غلوں زکوة مستحب ہے.
مسئلہ 1733: حج کا مطلب خانہ ي خدا کي زيارت اور ايسے اعمال کے بجالانے کا نام ہے جس کو (مناسک حج) کہاجا تا ہے تمام ان لوگوں پر جو درج ذيل شرائط کے مالک ہوں عمر ميں ايک مرتبہ حج کرنا واجب ہے.1 بالغ ہوں2 عاقل ہوں3 حج کرنے سے کوئي ايسا عمل نہ ترک ہو رہاہو جو حج سے زيادہ اہم ہو يا ايسے حرام کام ارتکاب نہ ہو رہا ہو جس کي اہميت شريعت کي نظر ميں زيادہ ہو.4 مستطيع ہوں.1. ر استے کا خرچ اور جن چيزوں کي حج کے سفر ميں ضرورت ہوتي ہو اس کا مالک ہواس طرح سواري جس کي ضرورت ہو يا اتنا مال ہو جس کے ذريعہ ان چيزوں کو حاصل کرسکتا ہو.2. راستہ ميں کوئي مانع نہ ہو کوئي خطرہ نہ ہو اپنے مال و ابرو و جان کے لئے ضرر نہ ہو اس لئے اگر راہ بند ہو يا کوئي خطرہ ہو تو حج واجب نہ ہوگا ليکن اگر دوسرا راستہ ہوچاہے دور کاہو تو اس سے حج بجالانے کي جسماني طاقت ہو.3 مناسک حج بجالانے کي جسماني طاقت ہو 4 مکہ مکرمہ پہونچنے اور اعمال حج بجالانے کے لئے کافي وقت ہو.5 جن لوگوں کا شرعا يا عرفا خرچ لازم ہو ان کے مصارف رکھتا ہو.6 مال يا تجارت يا کوئي بھي ايسا ذريعہ رکھتا ہو جس سے واپسي کے بعد اپني زندگي بسر کرسکے.
مسئلہ 170: نجس برتن کو قلیل پانی میں تین مرتبہ دھونا چاہئے لیکن کر یا جاری پانی میں صرف ایک مرتبہ دھونا کافی ہے۔ اگرچہ تین مرتبہ دھونا بہتر ہے۔ (نل کا پانی جاری پانی کے حکم میں ہے)
مسئلہ 171 : اگر کتا کسی برتن کو چاٹ لے یااس سے پانی یا کوئی دوسری سیال چیزپی لے تو پہلے اس کو پاک مٹی سے جس میں تھوڑا پانی ملا ہو، مانجھنا چاہئے اس کے بعد دو مرتبہ قلیل پانی سے یا ایک مرتبہ کر یا جاری پانی سے دھوئیں اور اگر کتے کالعاب دہن کسی برتن میں گر گیا ہو تب بھی احتیاط مستحب یہی ہے کہ اسی طرح پاک کریں۔ لیکن اگر کتے کے بدن کا کوئی اور حصہ رطوبت کے ساتھ کسی برتن سے لگ جائے تو مٹی سے مانجھنا واجب نہیں ہے۔ بلکہ قلیل پانی سے تین مرتبہ اور کر یا جاری سے ایک مرتبہ دھو لینا چاہئے۔
مسئلہ 175 : نجس مٹی سے بنے ہوئے کوزے کو یااگر کسی کوزے میں نجس پانی سرایت کرگیا ہو تواس کو جاری یا کرپانی میں رکھ دیں تو اگر پانی اس کے اندرونی حصے میں پہنچ کر باہر نکل جائے تو وہ پاک ہوجاتاہے۔ لیکن اگر پانی اندر نہیں پہنچتا تو صرف ظاہری حصہ پاک ہوگا اور ظاہری حصے کو قلیل پانی سے بھی پاک کیا جاسکتا ہے۔
مسئلہ 178 : نجس دھات کو دھونے سے اس کا ظاہری حصہ پاک ہوجاتاہے خواہ پگھلاتے وقت اس کے اندرونی حصے نجس ہوگئے ہوں۔