اگر غسل کے بدلے میں تیمم کیا ہو
مسئلہ 666 : اگر غسل کے بدلے میں تیمم کیا ہو اور اس کے بعد ایسا کام کرے جس سے وضو باطل ہو جاتا ہے تو دوسری نمازوں کے لئے صرف وضو کرے اور اگر وضو نہ کرسکتا ہو تو وضو کے بدلے تیمم کرے۔
مسئلہ 666 : اگر غسل کے بدلے میں تیمم کیا ہو اور اس کے بعد ایسا کام کرے جس سے وضو باطل ہو جاتا ہے تو دوسری نمازوں کے لئے صرف وضو کرے اور اگر وضو نہ کرسکتا ہو تو وضو کے بدلے تیمم کرے۔
مسئلہ 667 : جس کا فریضہ تیمم ہے اگر کسی کام کے لئے تیمم کرے تو جب تک تیمم اور اس کا عذر باقی ہے وہ تمام ان کاموں کو انجام دے سکتا ہے جن میں وضو یا غسل کی شرط ہے۔ یہاں تک کہ اگر تیمم کو وقت تنگ ہونے کی وجہ سے کیا ہے تو حروف قرآن کا چھونا وغیرہ سب اس کے لئے جائز ہے۔
مسئلہ 669 : چھ نمازیں واجب ہیں:1۔ روزآنہ کی نمازیں۔2۔ طواف واجب کی نماز۔3۔ نماز آیات۔4۔ نماز میت۔5۔ والدین کی قضاء نمازیں جو بڑے بیٹے پر واجب ہیں ۔6۔ وہ نافلہ نمازیں جو نذر، عہد یا قسم کے ذریعہ واجب ہوئی ہوں۔
مسئلہ 671 : نماز جمعہ دو رکعت ہے جمعہ کے دن ظہرکے بدلے میں پڑھی جاتی ہے۔ پیغمبر(ص) اور امام معصوم (ع)اور ان کے نائب خاص کے زمانے میں واجب عینی ہے۔ لیکن غیبت کبری کے زمانے میں واجب تخییری ہے یعنی انسان کو نماز جمعہ اور نماز ظہر کے درمیان اختیار ہے جس کو چاہے پڑھے۔ لیکن جس زمانہ میں حکومت عدل اسلامی ہو اس میں احتياط واجب یہ ہے کہ جمعہ ترک نہ ہو۔
مسئلہ 700 : مستحبی نمازیں بہت زیادہ ہیں اور ان ہی کو نافلہ کہتے ہیں نافلہ نمازوں میں رات دن[روزانہ] کے نوافل کی بہت تاکید ہوئی ہے۔
مسئلہ714 : تمام واجبي نمازوں کو روبہ قبلہ ہو کر پڑھنا چاہئے.
مسئلہ 726: نماز پڑھتے ہوئے مرد کا آگا پیچھا چھپا ہونا چاہئے۔ چاہے اس کو کوئی نہ دیکھ رہا ہو ۔ اوربہتر ہے کہ ناف سے زانو تک چھپالے اور اس سے بھی بہتر ہے کہ محترم افراد کے سامنے جو لباس پہنتے ہیں وہی پورا لباس نماز میں پہنیں۔
مسئلہ774۔چھ مقامات پر اگرنمازی کالباس یابدن نجس ہوتواس کی نمازصحیح ہے :1۔ زخم یاجراحت یاپھوڑے کی وجہ سے نمازی کالباس یابدن خون آلودہ ہو۔2۔اگر لباس یا بدن پرلگا ہوا خون ایک درہم سے کم ہو (درہم تقریباانگشت شہادت کے ایک پورے کے برابرہوتاہے)۔3۔ موزہ، ٹوپی ، ازاربند جیسی چھوٹی چیزیں نجس ہوں۔4۔ کوئی نجس چیز ساتھ میں ہو۔ 5۔ بچہ کی پرورش کرنے والی عورت کالباس .6۔ جب آدمی نجس بدن یالباس سے نمازپڑھنے پرمجبور ہو جيسے کسي ايسي جگه نجس گيا هے که اس کا لباس نجس هے اور بدل نهيں سکتا يا اس کو پاک کرنے کے لئے وقت تنگ هے اس مقام پر از باب ضرورت نماز نجس لباس ميں صحيح هے۔
مسئلہ790۔ نمازی کے لباس میں چندچیزیں به امید ثواب مطلوب ہیں جن میں سے کچھ یه ہیں :سفیدلباس پہننا، پاکیزہ ترین لباس پہننا، خوشبواستعمال کرنا، عقیق کی انگوٹھی پہننا۔
مسئلہ 792۔ نمازی کی جگہ میں درج ذیل شرطوں کا هونا ضروری ہے 1) مباح هو 2) ٹھهرا هوا هو (يعني هلتا جلتا نه هو) 3) عبادت کرنا اس مقام پر مقدور هو. 4) مرد عورت سے آگے هو 5) پيشاني (يعني سجده کرنے) کي جگه کھڑ هونے کي جگه سے اونچي نه هو۔
مسئلہ823۔ مسجد کا نجس کرنا حرام ہے چاہے مسجدکی زمین ہویانچلی اور اوپر والی چھت ہو یا دیوار کا داخلی حصہ ہو اور احتیاط واجب یہ ہے کہ دیواروں کے باہری حصہ کوبھی نجس نہ کریں مگریہ کہ وقف کرنے والے نے اس کوجزء مسجد قرارنہ دیاہو۔
مسئلہ841۔ روزانہ کی نمازوں سے پہلے اذان واقامت کاکہنامستحب ہے، بہتر ہے کہ جس حد تک ہو سکے اس کو ترک نہ کرے خصوصا اقامت کو لیکن عیدین اور دوسری واجب نمازوں کے لئے اذان و اقامت نہیں ہے بلکہ تین مرتبہ مطلوب پروردگارہونے کی امیدسے “الصلواة” کہنا چاہئے۔ نیز مستحب ہے کہ برکت وثواب کی امیدسے ولادت کے پہلے دن یاناف گرنے سے پہلے بچہ کے داہنے کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہیں۔