گولي لگے ہوے شکار کاپاني ميں گر جانا
مسئلہ 2236:اگر کسي جانور کو گولي مارے اور وہ پاني ميں گرجائے اور معلوم ہو کہ گولي اور پاني ميں گرنے کي وجہ سے مرا ہے تو حلال نہيں ہے بلکہ اگر شک ہو کہ صرف گولي لگنے سے مرا ہے يا نہيں تو حلال نہيں ہے.
مسئلہ 2236:اگر کسي جانور کو گولي مارے اور وہ پاني ميں گرجائے اور معلوم ہو کہ گولي اور پاني ميں گرنے کي وجہ سے مرا ہے تو حلال نہيں ہے بلکہ اگر شک ہو کہ صرف گولي لگنے سے مرا ہے يا نہيں تو حلال نہيں ہے.
مسئلہ 2237: اگر غصبي اسلحہ يا غصبي کتے سے شکار کے تو شکار حلال ہے اور وہ شکار کا مال ہے البتہ علاوہ اس کے کہ اس نے گناہ کياہے اسلحہ يا کتے کي قيمت مالک کو ديني ہوگي.
مسئلہ 2238:اگر تلوار يا کسي دوسرے ايسے اسلحہ سے شکار کرے جس سے شکار کرنا صحيح ہے اورگذشتہ شرائط کے مطابق جانور کے دو ٹکڑے ہوجائيں سر و گردن ايک طرف ہو تو اگر ايسے وقت پہنچے کہ حيوان مرگياہو تو دونوں حصے حلال ميں يا اگر حيوان زندہ ہو مگر ذبح کرنے کا وقت نہ ہو ليکن اگر ذبح کرنے کا وقت ہو تو جس حصہ ميں سر نہيں ہے وہ حرام ہے ليکن جس حصہ ميں سرہے اگر اس کو شرعي طريقہ سے ذبح کياجائے تو حلال ہے.
مسئلہ 2239: اگر کسي ايسي چيز سے جانور دو ٹکڑے ہوجائے جس سے شکار کرنا جائز نہيں ہے جيسے جال، لکڑي، پتھر و غيرہ تو جس حصہ ميں سر و گردن نہيں ہے تو وہ بہرحال حرام ہے ليکن جس حصہ ميں سرو گردن ہے اور ابھي وہ زندہ ہو اور اس کو شريعت کے حکم کے مطابق ذبح کردياجائے تو حلال ہے.
مسئلہ نمبر 2240: اگر ذبح کرنے کے بعد يا شکار کرنے کے بعد حيوان کے پيٹ سے زندہ بچہ نکلے اور اس بچہ کو شرعي طريقہ سے ذبح کردياجائے تو حلال ہے ورنہ حرام ہے ليکن اگر ذبح کرنے يا شکار کرنے کي وجہ سي بچہ پيٹ ميں مرگيا ہو تو حلال ہے بشرطيکہ بچہ کي خلقت مکمل ہوچکي ہو اور اس کے بدن پر بال يا اون نکل ائے ہوں.
مسئلہ 2243:اگر ايک شکار پر کئي کتے دوڑاديں اور سب ہي ميں مذکورہ بالا شرائط ہوں تو شکار حلال ہے اور اگر بعض ميں شرائط موجود نہ ہو تو شکار حرام ہے.
مسئلہ 2244: اگر شکاري تربيت يافتہ کتے کو ايک حيوان کا شکار کرنے کے لئے چھوڑے اور کتا دوسرے حلال جانور کا شکار کرڈالے تو کوئے حرج نہيں ہے اسي طرح اگر اس حيوان کے ساتھ دوسرے کا بھي شکار لے تب بھي کوئي حرج نہيں ہے دونوں حلال ہيں.
مسئلہ 2245: اگر کئي ادمي مل کرکتے کو شکار پر بھيجے اور ان ميں ايک بھي کا فرہو يا عمدا خدا کا نام نہ لے يا ايک ہي ادمي کئي کتے چھوڑے اور ان ميں ايک تربيت يافتہ نہ ہو تو بنابر احتياط واجب اس شکار کے گوشت سے اجتناب کرے.
مسئلہ 2246:اگر تربيت يافتہ کتے کے علاوہ شکاري باز يا دوسرے تربيت يافتہ جانوروں سے کسي حيوان کا شکار کرے تو وہ شکار حلال نہيں ہے. ہاں اگر ايسے وقت پر پہنچ جائے کہ حيوان زندہ ہو اور شرعي طريقہ سے اس کو ذبح کرڈالے تو حلال ہے.
مسئلہ 2247: چھلکے دار مچھلي حلال ہے چاہے چھلکے کم ہو ياد نادہ چھوٹے ہوں يا بڑے بلکہ جن مچھليوں کے چھلکے کمزور ہوں اور وہ جال ہي ميں چھڑ جائيں وہ بھي حلال ہيں.ليکن بہت ہي معمولي چھلکے جس کو لوگ چھلکے نہ کہيں اس سے کوئي فايدہ نہيں ہے.
مسئلہ 2248:پاني سے زندہ پکڑي گئي مچھلي چاہے پاني کہ باہرا کر مرجائے پاک و حلال ہے بلکہ پاني کے اندر ہي جال ميں اکر مرجائے تب بھي حلال ہے.چ
مسئلہ 2250: مچھلي کے شکاري کا مسلمان ہونا ضروري نہيں ہے اور نہ شکار کرتے وقت خدا کا نام لينا ضروري ہے البتہ يہ ضروري ہے کہ اس کو پاني سے زندہ بکڑاگيا ہو يا جال ميں انے کے بعد مري ہو.