بھولے سے غصبي پاني سے وضو کرنا
مسئلہ292 اگربھولے سے غصبي پاني سے وضوکرلياہوتووضوصحيح ہے البته اگر خود اسي نے غصب کيا هو تو ايسي صورت ميں اشکال هے.
مسئلہ292 اگربھولے سے غصبي پاني سے وضوکرلياہوتووضوصحيح ہے البته اگر خود اسي نے غصب کيا هو تو ايسي صورت ميں اشکال هے.
مسئلہ 293 : اگر اس گمان کے ساتھ وضو کر لے کہ يہ ميرا پاني ہے بعد ميں معلوم ہو کہ دوسرے کاپاني تھا تو وضو صحيح ہے البتہ اس پاني کي قيمت اس کے مالک کو دينا چاہئے.
مسئلہ295 اگرکسي امام يا امامزادہ کے صحن ميں جو پہلے قبرستان رہا ہو ايک حوض يا نہر بنادي جائے اور نسان کو معلوم نہ ہو کہ صحن کي زمين کو خاص طور سے قبرستان کے لئے وقف کيا تھا تو اس حوض يا نہرسے وضو کرنے ميں کوئي اشکال نہيں ہے.
مسئله 296: ?? بناء بر احتياط واجب وضوکے پاني کابرتن سونے چاندي کانہ ہو.
مسئلہ295۔ اگر وضو کا پانی غصبی یا سونے یا چاندی کے بر تن میں ہے اور اس کے علاوہ دوسراپانی نہیں ہے توتیمم کرناچاہئیے اور اگر وضو کرتا ہے تو اشکال ہے خواه وضوئے ارتماسی کرے یا چلو سے پانی لے کر وضو کرے البته سونےیا چاندی کے برتن کے پانی کو دوسرے برتن میں انڈیل کر اس سے وضو کرسکتا هے.
مسئلہ 302 : وضو و نماز کے لئے کافی وقت ہو اس لئے اگر وقت اتنا تنگ ہو کہ اگر وضو کرتا ہے تو نماز کے تمام واجبات یا کچھ واجبات وقت کے بعد ہوں گے تو پھر تیمم کرنا چاہئے۔
مسئلہ 303 : جس کو وقت تنگي کي وجه سے تيمم کرنا چاهئے تھا اگر وه وضو کرے تو (وضواور نماز) باطل نهيں هونگے ليکن اس کا يه کام حکم شرعي کے خلاف هے ۔
مسئلہ 306 : اگر عورت ایسی جگہ وضو کرے جہاں اس کو نامحرم دیکھ رہا ہو تو اس کا وضو تو باطل نہیں ہے لیکن اس نے گناہ کیا ہے۔
مسئلہ 311 : جو شخص خود وضو کرنے پرقادر نہ ہو اس کو چاہئے کہ دوسرے کی مدد سے وضو کرے اور دوسرا شخص اگر اس کی اجرت مانگے اور یہ دے سکتا ہو تو دینا چاہئے لیکن نیت خود اسی شخص کو کرنی چاہئے اور اپنے ہاتھ سے مسح کرنا چاہئے اور اگر وہ نہیں کرسکتا تو دوسرا اس کے ہاتھ کو پکڑ کر مسح کی جگہ پر پھیرے اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو ا س کے ہاتھ سے تری لے کر اس کے سر اور پیروں کا مسح کرانا چاہئے، لیکن اس صورت میں احتیاط واجب یہ ہے کہ تیمم بھی کرے۔
مسئلہ 312 : جو افعال وضو انسان خود بجالاسکتا ہو اس ميں کسي دوسرے سے مدد نہيں ليني چاہئے.
مسئلہ 314 : اگر وضو کرنے کے بعد پتہ چلے کہ پاني اس کے لئے نقصان دہ تھا تو وضو صحيح ہے.
مسئلہ 315 : اگر پانی کی کم مقدار اس کے لئے نقصان کا سبب نہ ہو تو اسی مقدار سے وضو کرنا چاہئے یا مثلا اگر ٹھنڈا پانی نقصان دہ ہو تو پانی کو گرم کرلینا چاہئے۔