سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 304وضو کے شرائط (284)

7۔قربت کی نیت

مسئلہ 304: قربت کی نیت سے وضو کرے،یعنی صرف خدا کے لئے اس کام کو بجالائے، چنانچہ ریاکاری، خودنمائی یا ٹھنڈک وغیرہ کی نیت سے وضو کرے تو باطل ہے لیکن اگر عزم محکم تو یہ ہے کہ فرمان خداوندی بجالانے کے لئے وضو کرے اور ضمنا معلوم ہے کہ ٹھنڈک بھی پہنچے گی تو کوئی حرج نہیں ہے۔

مسئله شماره 307وضو کے شرائط (284)

8_ترتيب

مسئلہ 307: وضو میں ترتیب کا لحاظ رکھے یعنی پہلے چہرہ ،اس کے بعد داہنا ہاتھ ،اس کے بعد بایاں ہاتھ، اس کے بعدسر کا مسح اس کے بعد پیروں کا مسح کرے اور احتياط واجب کي بنا پر بائیں پیر کا مسح داہنے پیر سے پہلے نہ کرے۔

مسئله شماره 308وضو کے شرائط (284)

9_موالات

مسئلہ 308: [موالات یعنی ]وضو کے تمام افعال کو پے در پے بجالائے اگر ایسا کرتا ہے تو اس کا وضو صحیح ہے چاہے ہوا کی گرمی یا ہوا کی تیزی کی وجہ سے پہلے والے اعضاء خشک ہوچکے ہوں مثلا داہنے ہاتھ کو دھونے سے پہلے اس کا چہرہ خشک ہوگیا ہو لیکن اگر اس طرح انجام نہ دے(یعنی پے در پے) تو اس کا وضو باطل ہے چاہے سردی کی وجہ سے پہلے والے اعضاء خشک بھی نہ ہوئے ہوں۔

مسئله شماره 310وضو کے شرائط (284)

10۔مباشرت[یعنی خود انجام دینا ]

مسئلہ 310 : دھم : مباشرت(يعني انسان اپنے چہرے اورہاتھوں کو خود دھوئے اور سر و پيروں کا مسح کرے) اور اگر دوسرا وضو کرائے يا چہرہ اورہاتھوں کو دھوتے وقت اور سر و پيروں کے مسح کرتے وقت اس ميں مدد کرے تو اس کا وضو باطل ہے ہاں مقدمات وضو ميں مدد لينے ميں کوئي حرج نہيں ہے.

مسئله شماره 286وضو کے شرائط (284)

3۔ وضو کا پانی اور برتن مباح ہو

مسئله 286 وضو کا پاني اور جس فضا ميں وضو کر رها هے اور وه جگه جهاں وضو کا پاني گر رها هے بناء بر احتياط واجب مباح ہوغصبي پاني سے وضوکرناياايسے پاني سے جس کے متعلق معلوم نہ ہوکہ اس کامالک راضي ہے وضو کر نے ميں اشکال هے.

مسئله شماره 291 3۔ وضو کا پانی اور برتن مباح ہو (286)

چھوٹي بڑي نہروں سے وضو کرنا

مسئلہ291۔ چھوٹی ، بڑی نہروں سے وضوکرناجائزہے چاہے یہ بھی معلوم نہ ہوکہ اس کامالک راضی ہے لیکن اگران کامالک وضوکرنے سے صاف صاف منع کرے تواحتیاط واجب ہے کہ وضونہ کرے۔ اور اگر نهر کے رخ کو مالک کی اجازت کے بغیر موڑ دیا گیا هو تو احتیاط واجب یه هے که اس سے بھی وضو نه کرے

مسئله شماره 3005۔ وضو کے اعضاءپاک ہوں (298)

کسي عضو وضو کے نجس رہ جانے ميں شک

مسئلہ 300 : اگر اعضائے وضو ميں سے کوئي عضو پہلے نجس ہو اور وضو کے بعد شک ہو کہ اس کو وضو سے پہلے پاک کياتھا کہ نہيں تو اس کا وضو صحيح ہے ليکن نماز کے لئے اس کو پاک کرنا چاہئے اور اگر کوئي چيز اس سے متصل ہوئي ہو تو اس کو بھي پاک کرے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت