سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

نماز کی حالت میں غلاظت کی تھیلی کا ساتھ میں ہونا

جن لوگوں کا آپریشن کے ذریعہ پائیخانہ کا مقام بند کردیا گیا ہے ۔اور ایک تھیلی میں ان کی غلاظت جمع ہوتی رہتی ہے ، نماز کے وقت انکا وظیفہ کیاہے ؟

جواب : اگروہ تھیلی ساتھ میں لگی ہے تو کوئی حرج نہیں لیکن اگر بدن نجاست سے آلودہ ہوجاتا ہے تو اس صورت میں اگر اس کے لئے عسر و حرج یعنی مشقت کا باعث نہ ہو تو بدن کو پاک کرے اور اگر مشقت کا باعث ہے تو اسی حالت میں نماز پڑھ لے ۔

پیشانی اور ہتھیلی کی پشت پر زخم لگنا

پیشانی ، ہتھیلی اور انگلی کی پشت پر گوشت کی قلت کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے ، کیا ”حارصہ“اور ”دامیہ“ زخموں کے علاوہ یہاں پر کوئی اور زخم بھی قابل تصور ہے ؟

جواب: اس جہت سے اشخاص مختلف ہیں ؛ گوشت کے بقدر کافی نہ ہوئے کی صورت میں ”ملتحمہ“ یا اس کے مانند کوئی اور زخم قابل تصور نہیں ہے ، لیکن ”سمحاق“اور ”موضحہ“ جیسے زخم قابل تصور ہو سکتے ہیں ۔

دسته‌ها: زخموں کی دیت

دوسروں کو گالی دینے کی سزا

اُس آدمی کا کیا حکم ہے جو اپنی زوجہ کو ماں بہن کی گالیاں دیتا ہے اور اس کی زبان کو ہمیشہ دوسروں کی غیبت کرنے کی عادت ہوگئی ہے؟

بعض مواقع پر، دوسروں کو گالیاں دینے کی تعزیری سزا ہوتی ہے اور بعض صورتوں میں اس کی سزا حد قذف (۸۰کوڑے) ہوتی ہے جو حاکم شرع کے ذریعہ دی جاتی ہے ۔

دسته‌ها: تعزیرات

نامشروع روابط کے ثابت کرنے میں قاضی کا علم

جیساکہ روایات اور احادیث معصومین سے استفادہ ہوتا ہے کہ شارع مقدس مرداور عورت کے درمیان نامشروع روابط میں عورت اور مرد کی رسوائی اور اس رابطہ کو افشا کرنے پر راضی نہیں ہے لہٰذا عفت کے منافی اعمال کا اثبات چار بار اقرا ریا چار شاہد عادل کی گواہی پر قرار دیا ہے؛ اس وجہ سے بعض محکمے اس جیسے جرائم میں تفتیش اور اثبات جرم پر بنا نہیں رکھتے حاکموں کا کیا وظیفہ ہے؟ جبکہ خصوصی شاکی (شکایت کرنے والا) بھی درمیان میں موجود ہو، کیا اس طرح کے موارد میں قاضی پر اپنے علم کے مطابق عمل کرنا واجب ہے، یا ممکن ہے اپنے علم پر عمل نہ کرے؟

جواب: شاکی کو عدالت میں شکایت کرنے کا حق ہے ، چنانچہ اپنے دعوے کو شرعی دلیل سے ثابت کرسکتا ہوتو حاکم ، مقدس شریعت کے قوانین کے مطابق اپنے وظیفہ پر عمل کرے اور قاضی اس جیسے موارد میں شاکی کے حق کوثابت کرنے کی خاطر لازمی تحقیقات انجام دے اور چنانچہ مقدمات حسی یا حس کے قریب مقدمات سے اس کو علم ہوجائے، اس کا علم حجت ہے۔

دسته‌ها: زنا کی حد

مشین میں فنی خرابی کی وجہ سے انگلیوں کا کٹ جانا

ایک شخص ایک کار خانہ میں کام کرتا تھا آٹومیٹک بٹن اور دوسرے نواقص کو نہ جاننے کی وجہ سے اپنے ہاتھوں کی انگلیاں اور ہتھیلی کا کچھ حصہ کٹوا بیٹھتا ہے، اس کی دیت کس کے اوپر ہے؟

جواب: اگر کاری گر مشین کے نواقص سے با خبر نہ ہو اور مالک نے اطلاع رسانی میں کوتاہی کی ہو تو مالک ذمہ دار ہے اور اگر کاری گر کو اطلاع تھی اور اس کے باوجود اس کام پر اقدام کیا، دیت خود اسی کے اوپر ہے، مگر یہ کہ کام کا قانون جس کی بنیا د پر نوکری محقق ہوئی تھی، اس طرح کے موارد میں مالک کا وظیفہ جانتا ہو۔

دسته‌ها: ضمانت کے اسباب

حفاظتی مسائل کی رعایت نہ کرنے کی بناپر کسی شخص کا مرجانا

اگر ڈرائیور ، کنڈیکٹر کے ساتھ ٹرک کو دھلوانے کی غرض سے ایسے کارواش پر لے گیا کہ جس کے پاس نہ کام کرنے کا لائیسنس تھا اور نہ حفاظتی انتظامات کا، پانی کے پمپ مین بھی فنی خرابی پائی جاتی تھی اور اس کے ارتھ کا تار بھی محفوظ نہیں تھا ، کارواش کے مالک نے کام کے زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹرک دھونے سے منع کردیا لیکن ان کے اصرار پر ٹرک دھونے کی ذمہ داری خود انہیں پر ڈال دی، دھوتے وقت کنڈیکٹر کو بجلی پکڑ لیتی ہے اور وہ مرجاتا ہے، حضور فرمائیں:الف) اس چیز پر توجہ رکھتے ہوئے کہ مذکورہ کارواش لائیسنس نہیں رکھتا تھا اور اس میں حفاظتی انتظامات بھی کامل نہیں تھے ، مذکورہ شخص کے مرنے کا کون ذمہ دار ہے؟ب) کیا متوفیٰ کی آزاد مباشرت موضوع میں اثر رکھتی ہے؟

جواب: اس صورت میں جب کہ اس کی مشینری معیوب اور خطرناک تھی اور اس نے نہیں بتایا، کارواش کا مالک ذمہ دار ہے، واگر یہ کام کنڈیکٹر کی ناآگاہی کے اثر میں واقع ہوا ہے تو خود وہی ذمہ دار ہے۔

دسته‌ها: ضمانت کے اسباب

فوجی افسر کی غلطی سے بسیجی طالب علم کا قتل

طالب علموں کو ٹور پر لے جانے والے مربِّی نے اپنی گولی اور چیمبر سے خالی کلاشںگ کوف گن(AK 47)یک دوسرے ساتھی کے ہاتھ میں دیدی، اس نے مربی کی بغیر اجازت کے ایک گولی جو اس کے پاس پہلے تھی اس گن میں اس طرح لگائی کہ گن چلنے کے لئے آمادہ ہوگئی، اچانک ایک آواز والابم ٹور کے مربی کے پاس منفجر ہوا، اس نے نظم کو برقرار کرنے کے لئے اپنی گن کو اس شخص سے لیا اور جو گولیوں سے بھرا چیمبر اس کے پاس تھا گن میں لگایا اور گن کو لوڈ کرلیا، ابھی چلانے کے لئے تیار نہیں کیا تھا کہ اچانک غلطی سے اس کی اںگلی لبلبی پر پڑی اس میں سے ایک گولی نکلیاور نزدیک کھڑے ایک فوجی جوان کو لگ گئی، ڈاکٹروں کی تمام سعی وکوشش کے باوجود وہ جوان دنیا سے چل بسا، اس وضاحت کو مدنظر رکھتے ہوئے حضور فرمائیں کون ضامن ہے؟

جواب: ظاہر یہ ہے کہ دونوں مشترک طور پر دیت کے ضامن ہیں اور ذمہ داری کی مقدار کو معین کرنے کے لئے ہر ایک متدین فنّی ماہرینکی خدمات حاصل کریں ، شک کی صورت میں دونوں شخص آپس میں مصالحہ کرلیں، بہرحال یہ قتل خطاء میں سے نہیں بلکہ شبہہ عمد ہے۔

دسته‌ها: دیت کی ضمانت